سعودی عرب میں تعینات برطانوی قونصل جنرل کا قبول اسلام، سعادت کا اپنے ٹویٹر پر فخر کیساتھ اعلان – Kashmir Link London

سعودی عرب میں تعینات برطانوی قونصل جنرل کا قبول اسلام، سعادت کا اپنے ٹویٹر پر فخر کیساتھ اعلان

لندن (اکرم عابد) سعودی عرب میں تعینات برطانوی قونصل جنرل نے اسلام قبول کرلیا۔ برطانوی قونصل جنرل کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر برطانوی قونصل جنرل نے بڑے فخر سے بتایا کہ انہوں نے اپنا نیا اسلامی نام سیف اشر رکھا ہے۔

قبول اسلام کے بعد انہوں نے مسجد نبویﷺ میں حاضری دی اور نمازفجر بھی ادا کی۔ اس موقع پر انہوں نے نہایت خوشی کا اظہار کیا۔ وہ سال 2015 سے سعودی عرب میں مقیم تھے، جب کہ وہ متعدد مسلم ممالک میں بھی سفیر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے مسلم خاتون سے شادی کی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سیف اشر سے قبل سعودی عرب میں تعینات برطانوی سفیر سائمن کولس نے بھی سال 2016 میں اسلام قبول کیا۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ وہ پہلے برطانوی سفیر تھے جنہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد سال 2016 میں حج بھی ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes