ماواں ٹھنڈیاں چھاواں؛ برٹش پاکستانی باکسرعامر خان والدہ کی کینسر سے صحتیابی پر خوشی سے نہال – Kashmir Link London

ماواں ٹھنڈیاں چھاواں؛ برٹش پاکستانی باکسرعامر خان والدہ کی کینسر سے صحتیابی پر خوشی سے نہال

لندن (مسرت اقبال) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی والدہ نے کینسر کو شکست دے دی، باکسر عامر خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔ عامر خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی اور مداحوں کو ایک بڑی خوشخبری دی۔

انسٹاگرام اسٹوری میں عامر خان نے کہا کہ ’آج اپنی ماں کو تندرست دیکھ کر بہت اچھا لگا۔‘ یہ دیکھنا حیرت انگیز ہے کہ وہ کینسر کو شکست دے کر اب اچھا محسوس کر رہی ہیں۔‘

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں باکسر عامر خان نے بتایا تھا کہ اُن کی والدہ میں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ ’ڈاکٹرز کے مطابق میری والدہ اس وقت کینسر کے چوتھے اسٹیج پر ہیں۔‘ اُنہوں نے اپنے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’براہِ کرم میری والدہ کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

50% LikesVS
50% Dislikes