پاکستانی نژاد برٹش ماہر معیشت ڈاکٹر عدنان خان دولت مشترکہ ترقیاتی آفس کے چیف اکنامک آفیسر مقرر – Kashmir Link London

پاکستانی نژاد برٹش ماہر معیشت ڈاکٹر عدنان خان دولت مشترکہ ترقیاتی آفس کے چیف اکنامک آفیسر مقرر

لندن (کشمیر لنک نیوز) حکومت برطانیہ نے معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر عدنان قادر خان کو دولت مشترکہ ترقیاتی آفس کا چیف اکنامک آفیسر تعینتات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ لندن سکول آف اکنامکس نے اس بات کا اعلان اپنی انٹرنل پیغام رسانی میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی نژاد ڈاکٹر قادر خان جو ایل ایس سی کے شعبی تدریس سے منسلک ہیں انہیں حکومت برطانیہ کی طرف سے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ڈاکٹر عدنان خان کئی برسوں سے لندن اسکول آف اکنامکس (ایل ایس ای) میں بحیثیت اکیڈمک ڈائریکٹر اور پروفیسر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ وہ آئیندہ سال جنوری میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال سکیں گے۔ ڈاکٹر عدنان کا آبائی تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے، انہوں نے 1995 میں سول سروس کے امتحان میں اوّل پوزیشن حاصل کی تھی۔ واضع رہے کہ ڈاکٹر عدنان خان پاکستان میں تحقیقاتی ادارے سینٹر فار اکنامک ریسرچ ان پاکستان کے بانی رکن بھی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes