سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر پی ٹی آئی سپین کا اظہار مسرت، مٹھائی تقسیم – Kashmir Link London

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر پی ٹی آئی سپین کا اظہار مسرت، مٹھائی تقسیم

بارسلونا (کشمیر لنک نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے عام انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سمیت33بل پاس کروا لئے۔سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ پی ٹی آئی سپین کے صدر محمد شیراز بھٹی نے شہر کی معروف شاہراہ پر مٹھائی تقسیم کی ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور ہونے پر عوام اور اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے ہم تارکین وطن کو ووٹ کا حق دے کر اپنا وعدہ پورا کیا۔

پی ٹی آئی سپین کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہمیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر افسوس ہے ان دونوں پارٹیوں نے قومی اسمبلی میں اس بل کی مخالفت کی جبکہ ان کے سیاسی گروپ بھی اوورسیز میں موجود ہیں اور سیاست کرتے ہیں۔ان کے جذبات کا بھی خیال نہیں کیا گیا۔

محب وطن تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت سمجھ سے باہر ہے یہی وہ جماعتیں ہیں جو اپنے دور اقتدار میں فخر سے کہتی تھیں کہ اوورسیز پاکستانی ہر مہینے اربوں ڈالرز کا زر مبادلہ بھیجتے ہیں جس سے ملک چل رہا ہے،کیا انہیں صرف ہمارے ڈالرز کی ضرورت ہے؟

50% LikesVS
50% Dislikes