برطانوی شاہی خاندان کا ٹی وی پر نشر ہونیوالی ڈاکیو مینٹری پر اعتراض،چینل کے بائيکاٹ کی دھمکی – Kashmir Link London

برطانوی شاہی خاندان کا ٹی وی پر نشر ہونیوالی ڈاکیو مینٹری پر اعتراض،چینل کے بائيکاٹ کی دھمکی

لندن(کشمیر لنک نیوز)برطانوی شاہی خاندان نے برطانوی ٹی وی پر کل نشر ہونے والی ڈاکیو مینٹری پر اعتراض کردیا، شاہی فیملی نے برطانوی ٹی وی چینل کے بائيکاٹ کی دھمکی بھی دے دی۔

شاہی خاندان کے مطابق دستاویزی فلم شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کے درمیان تنازعات اور رنجشوں پر مبنی ہے۔

ٹی وی چینل کا کہنا تھا کہ دستاویزی فلم میں دونوں بھائیوں کے میڈیا کے ساتھ تعلقات کو دکھایا جائے گا۔

ٹی وی چینل نے شاہی خاندان کے اصرار کے باوجود ریلیز سے قبل انہیں دستاویزی فلم دکھانے سے انکار کردیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes