’’واقعی پار ری ہورئی ہے‘‘ پارری گرل کی شادی کی ہنگامہ خیز ویڈیو جاری – Kashmir Link London

’’واقعی پار ری ہورئی ہے‘‘ پارری گرل کی شادی کی ہنگامہ خیز ویڈیو جاری

لندن(مونا بیگ)پا رٹی ہورہی ہے فیم گرل دنانیرمبین اپنے فالوورز کو محظوظ کرنے کے حوالے سے کبھی مایوس نہیں کرتیں۔

دنانیر نےرواں سال فروری میں نتھیا گلی میں سڑک کنارے بنائی گئی محض 4 سیکنڈزکی ویڈیوسے راتوں رات شہرت حاصل کی تھی۔ ہلا گلا کرتے دوستوں کے ہمراہ دنانیرویڈیومیں انگریزی لب ولہجے میں کہتی ہیں،’ یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہ ہماری پاوری (پارٹی) ہورہی ہے’۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پراتنی زیادہ وائرل ہوئی تھی کہ معروف شخصیات سمیت ہردوسرا بندہ اس کی نقالی کرتا نظرآیا اوراسی ویڈیو کی بدولت دنانیرکو پیسامیں نامزدگی ملی۔

ہمایوں سعید اورآئی ایس پی آرکے اشتراک سے بنائے جانے ڈرامہ سیریل ‘ صنف آہن’ کا ٹریلرجاری ہونے کے بعد اس ڈرامے میں اپنے کردار کی پہلی جھلک سے سوشل میڈیا پرایک بار پھرچھاجانے والی دنانیر کی سرگرمیوں میں سے تازہ ترین شیئرنگ ایک شادی کی تقریب میں ان کا ڈانس ہے۔

اس شادی کی تقریب سے دنانیرکی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پنڈال میں بجلی کے تعطل پردوستوں میں گھری دنانیر ٹارچ کی روشنی میں جوش وخروش سے گانا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایک اورویڈیو میں وہ اپنے گروپ کے ساتھ پشتو گانے پرروایتی اتن رقص کررہی ہیں۔

اداکاری میں ڈیبیو کرنے والی دنانیر کے علاوہ ‘صنف آہن’ کی مرکزی کاسٹ میں سجل علی، سائرہ یوسف، یمنیٰ زیدی، رمشا خان، کبریٰ خان اور سری لنکن اداکار یحالی تاشیا شامل ہیں۔ صنف آہن کو آئی ایس پی آر کی گزشتہ سیریل ‘عہد وفا’ کا خواتین کا ورژن قراردیاجارہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes