اسکول طلبہ کی غیر حاضریوں پر قابو پانے کیلئے اٹینڈنٹس ایڈوائزرز کی خدمات حاصل کرلی گئیں: روبن واسکر – Kashmir Link London

اسکول طلبہ کی غیر حاضریوں پر قابو پانے کیلئے اٹینڈنٹس ایڈوائزرز کی خدمات حاصل کرلی گئیں: روبن واسکر

لندن (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ بھر میں کورونا لاک ڈائون نےجب عوام کو کچھ آرام کا موقع دیتے ہوئے گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا انکی اکثریت سیر و تفریح کیلئے نکل گئی۔ بیرون ممالک نکل جانے والی فیمیلیز کی اکثریت ترقی پذیر ممالک میں جاکر پھنس گئی اور ایسے شواہد سامنے آئے کہ سکول کے طلبہ کو دو دو ماہ غیر حاضر رہنا پڑا۔ اس بدنظمی سے نبٹنے کیلئے محکمہ تعلیم نے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کا لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔

سب سے پہلے ڈپارٹمنٹ فار ایجوکیشن نے اٹینڈنٹس ایڈوائزرز بھرتی کئے ہیں جو مستقل غیر حاضری کے مسئلوں سے نمٹنے کے لیے اگلے ہفتے سے لوکل اتھارٹیز اور ملٹی اکیڈمی ٹرسٹس کے ساتھ کام کا آغاز کریں گے۔ ایجوکیشن منسٹر روبن واکر کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایڈوائزرز جن کا پہلے اگست میں اعلان کیا گیا تھا مستقل طور پر غیر حاضر طلبہ سے رابطے میں کامیاب اسکولوں اور اکیڈمی ٹرسٹوں کے بہترین شعار کو دوسرے اسکولوں تک پھیلائیں۔

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ہم طویل مدتی غیر ضروری غیر حاضری کو چیلنج اور حاضری کو بہتر بنانے میں اسکولوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ ہم لوگوں پر جرمانے مسلط کرنا چاہ رہے ہیں۔ روبن واکر نے یہ دیکھنے کے لیے کہ اس نے کس طرح غیر حاضریوں پر قابو پایا۔ حاضری کی اوسط شرح سے زائد حاضریوں کے حامل ایک اسکول لندن اکیڈمی کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس امر کو اجاگر کیا کہ نارتھ لندن کے اسکول نے مستقل غیر حاضریوں سے نمٹنے کے لیے موثر اپروچ کا مظاہرہ کیا ہے اور اس نے ہوم وزٹ کے ذریعے خاندانوں تک رسائی کے لیے ایک سوشل ورکر کا تقرر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ کووڈ اب بھی ہمارے ساتھ ہے اور کچھ ضروری غیر حاضریوں کا سبب بن رہا ہے۔ بہرحال ہمیں بچوں کی غیر حاضری کی وجوہ سے بھی نمٹنا چاہیے۔ ایسوسی ایشن آف اسکول اینڈ کالج لیڈرز کے جنرل سیکریٹری جیف بارٹن نے کہا ہے کہ مستقل غیر حاضری کی وجوہات پیچیدہ ہیں اور اسے حل کرنا آسان نہیں کیونکہ زیادہ تر کیسز میں غریب خاندان ملوث ہوتے ہیں اور اسکولز اور کالجز ان اقدامات پر عمل درآمد کرتے ہیں جو اسکول منسٹر نے وضع کیے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes