ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،لیبر پارٹی مانچسٹر برانچ کے سینئرایگزیکٹو کونسلر ربنواز اکبر معطل – Kashmir Link London

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،لیبر پارٹی مانچسٹر برانچ کے سینئرایگزیکٹو کونسلر ربنواز اکبر معطل

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) برطانوی ہذب اختلاف لیبر پارٹی کی مانچسٹر برانچ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینئرایگزیکٹو کونسلر ربنواز اکبر کو معطل کردیا ہے۔

یہ کاروائی ان پر نفرت زدہ پیغامات پھیلانے کے الزام میں ہوئی، یادرہے کہ مانچسٹر سٹی کونسل کے لیبر لیڈر کونسلر سر رچرڈ لیز کے 25سال بعد کونسل کی لیڈرشپ چھوڑنے کے بعد کونسلر بیوکریگ نئی لیڈر بنی ہیں۔

کونسلر ربنواز اکبر کے خلاف پولیس میں سول وار کے دو کیس درج کروائے گئے ہیں ،تاہم یہ علم بھی ہوا ہے کہ ایک اور شخص پر ایسا ہی الزام لگایا گیا ہے جس نے مانچسٹر کی برنج وارڈ میں آئندہ مئی میں ہونے والے کونسل کے انتخابات میں امیدوار کے چناؤ میں ارکان کو دھمکیاں دیں ۔

تاہم گریٹر مانچسٹر پولیس نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا ،برنج جو نئی کونسل لیڈر کونسلر بیو کریگ کا حلقہ انتخاب بھی ہے میں چناؤ کی میٹنگ میں مبینہ طور پر سخت قسم کی ٹینشن محسوس کی گئی جبکہ ریجن کی لیبر پارٹی اور پولیس کو اس بارے میں شکایات بھی کی گئی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes