ماہ رمضان پر بالی ووڈ ستاروں کی تمام مسلمانوں کو مبارکباد – Kashmir Link London

ماہ رمضان پر بالی ووڈ ستاروں کی تمام مسلمانوں کو مبارکباد

ممبئی(شوبز رپورٹ)پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کے مقدس اور فضیلت والے ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے۔جہاں پاکستانی فنکاروں کی جانب سے اس برکتوں والے مہینے کی مبارکباد دی گئی تو وہیں بالی وڈ کے مشہور فنکاروں نے بھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے مسلمان دوستوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔بالی وڈ کے اسٹار امیتابھ بچن نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ پیار اور امن کا بھی پیغام دیا۔بالی وڈ کی مقبول اداکارہ سونم کپور نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘رمضان کریم میرے بھائیوں اور بہنوں، رمضان مبارک ۔ بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار انوپم کھیر نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دینے کے ساتھ امن اورمحبت کا بھی پیغام دیا۔ گلوکار عدنان سمیع نے رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنی آواز میں اذان بھی شیئر کی۔خیال رہے کہ خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سےدنیا بھر میں تقریباً 2 ارب مسلمان مقدس مہینہ رمضان المبارک کو بالکل مختلف طریقے سے گزاررہے ہیں اور اجتماعی افطار، تراویح اور مساجد میں اجتماعی دعاؤں سے گریز کرتے ہوئے سماجی دوری اختیار کرکےاپنے گھروں میں ہی عبادت کر رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes