جوبائیڈن انتظامیہ کا امریکی ویزوں کیلئے انٹرویو کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ، اطلاق نئے سال سے ہوگا – Kashmir Link London

جوبائیڈن انتظامیہ کا امریکی ویزوں کیلئے انٹرویو کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ، اطلاق نئے سال سے ہوگا

لندن (کشمیر لنک نیوز) بیرون ممالک جانا کسی بھی ترقی پذیر ملک کے باسیوں کی اولین خواہشوں میں ایک ہوتی ہے لیکن ویزے کے حصول میں انٹرویو ایک ایسا مرحلہ ہوتا ہے جسے عبور کرنا بڑا ہی کٹھن ہوتا ہے، امریکہ نے اس سلسلے میں ایک تاریخ ساز اقدام اٹھایا ہے جس کی روشنی میں اب درخواست دہندگان کو اس کٹھن مرحلے سے گزرنا نہیں پڑے گا کیونکہ امریکی حکومت نے امریکا جانے کے خواہش مند افراد کیلئے انٹرویو کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

امریکی حکومت کی ویزہ اینڈ امیگریشن ویب سائٹ کے مطابق محکمہ خارجہ نے اپنے قونصل خانوں کو 31 دسمبر کے بعد بنا انٹرویو کے جلد سے جلد ویزوں کے اجراء کی ہدایت کر دی ہے۔ امریکی حکومت نے غیر ملکیوں کو امریکی ویزے کے اجراء میں ہونے والی تاخیر کے خاتمے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی معیشت پر ورک ویزا والوں کے مثبت اثرات تسلیم کرتے ہیں۔

ویب سائٹ پر دی گئی تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایسے ویزوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جو بنا انٹرویو کے جاری کیے جائیں گے۔ پیشہ ورافراد ‏H-1B‎‏ ‏اسپیشل ایجوکیشن ویزیٹر ‏H-3‎‏ ، انٹرا کمپنی ٹرانسفر ‏L-visas‏ ، غیرمعمولی قابلیت ‏O-visas‏ ، کھلاڑیوں، ‏فنکاروں، ثقافتی سرگرمیوں کیلئے ‏P-visas‏ ، ثقافتی ایکسچینج پروگرامQ-visas‏ ، زرعی کارکنوں کیلئےH-2‎‏ ، طلبہ کیلئے ‏M،F-visas‏ ، طلبہ ایکسچینج ویزیٹرJ-visa‏ کیلئے اپلائی کرنے والوں سے انٹرویو نہیں لیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes