اے آر رحمٰن کے ساتھ گزاری گئی شام کبھی بھلائی نہیں جا سکتی، ہر کوئی ان جیسا نہیں ہوسکتا؛ عدنان صدیقی – Kashmir Link London

اے آر رحمٰن کے ساتھ گزاری گئی شام کبھی بھلائی نہیں جا سکتی، ہر کوئی ان جیسا نہیں ہوسکتا؛ عدنان صدیقی

لندن (مونا بیگ) عوام کی بڑی تعداد معروف فنکاروں کی مداح تو ہوتی ہی ہے لیکن بہت کم ایسے فنکار ہوتے ہیں جن کے مداح انکے ہم عصر فنکار ہوتے ہیں، پاکستان کے نامور آرٹسٹ عدنان صدیقی نے بھی اپنے پسندیدہ گلوکار کے بارے میں جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ اے آر رحمٰن کے ساتھ گزاری گئی شام کبھی بھلائی نہیں جا سکتی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف فنکار عدنان صدیقی نےاپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اے آر رحمٰن کے ساتھ ملاقات کی کہانی سناتے ہوئے لکھا ہے کہ اُنہیں چند روز پہلے دبئی ایکسپو 2021ء سے واپس پاکستان آنا تھا مگر اُنہوں نے اپنے دورے میں ایک دن کا اضافہ صرف اس لیے کیا کہ وہ اے آر رحمٰن سے ملنا اور اُن کا لائیو کنسرٹ انجوائے کرنا چاہتے تھے۔ اس دوران انکی اے آر رحمٰن سے ناصرف ملاقات ہوئی بلکہ انکے ساتھ ایک سیلفی بھی بنوائی۔

عدنان صدیقی کا اس ملاقات کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ اے آر رحمٰن کے بہت بڑے مداح ہے انکا انداز بہت منفرد اور دل کو چھو لینے والا ہوتا ہے۔ عدنان صدیقی نے اے آر رحمٰن کی عاجزانہ طبیعت سے متاثر ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ ہر کوئی اے آر رحمٰن جیسا نہیں ہو سکتا۔

50% LikesVS
50% Dislikes