چیف پولیس کانسٹیبل بیڈفورڈ شائر کیری فورستھ کا ادارہ صفتہ الاسلام لوٹن کا مطالعاتی دورہ – Kashmir Link London

چیف پولیس کانسٹیبل بیڈفورڈ شائر کیری فورستھ کا ادارہ صفتہ الاسلام لوٹن کا مطالعاتی دورہ

لوٹن (رپورٹ: شیراز خان) چیف پولیس کانسٹیبل بیڈفورڈشائر کیری فورستھ نے ادارہ صفت السلام لوٹن کا مسجد انتظامیہ کی دعوت پر ایک مطالعاتی دورہ کیا ، مسجد کمیٹی کے اراکین اور مسلمان کمیونٹی سے انٹکٹریشن کیا مسلمان کمیونٹی نے پولیس کے مجموعی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے چیف کانسٹیبل سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے اندر جو ایشن اور بلیک کمیونٹی کے حوالے سے جو عام تاثر پایا جاتا ہے کہ پولیس میں نسلی امتیاز اور تعصب پایا جاتا ہے اس کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

بیڈفورڈ شائر میں 2015 سے اب تک ایشین کمیونٹی کے درجنوں نوجوانوں نے پولیس فورس کو جوائن کیا تاہم ان میں سے بعض نے پولیس فورس چھوڑ دی خیال کیا جاتا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر متعصبانہ روّیہ کا سامنا رہا ہوگا اس بارے میں بھی چھان بین ہونی چا ہئے کمیونٹی نے سٹاپ اینڈ سکروٹنی کے حوالے سے بھی اپنے تحفظات سے پولیس کانسٹیبل کو آگاہ کیا اور لوٹن اور گردانوح میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز سے بھی اپنی تشویش سے آگاہ کیا ۔

کمیونٹی کے رہنما ئوں اور مسجد کمیٹی کی انتظامیہ نے پولیس کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جبکہ چیف کانسٹیبل نے لوٹن میں مقیم تمام کمیونٹیز کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ انکے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے گا کمیٹی کے اراکین اور کمیونٹی رہنماؤں میں فیصل کیانی، ملک خالد، ملک سکندر ،سردار آصف شریف افضل خان جبکہ لوکل کونسلروں ڈپٹی لیڈر کونسلر اسلم خان کونسلر طاہر ملک، کونسلر ٹام شو اور دیگر شامل تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes