دنیا کی عظیم ترین شخصیات نے امن، محبت اور رواداری کا سبق دیا جو انسانی بقا کیلئے انتہائی اہم ہے؛ مقررین – Kashmir Link London

دنیا کی عظیم ترین شخصیات نے امن، محبت اور رواداری کا سبق دیا جو انسانی بقا کیلئے انتہائی اہم ہے؛ مقررین

پیرس (کشمیر لنک نیوز) تحریک انصاف فرانس نے قائداعظم محمد علی جناح ؒ ڈے کی شاندار و پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں فرانس کی سیاسی ، سماجی و مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے فرانس میں بسنے والے پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اپنے بانی قائد محمد علی جناح کی بااصول خوبصورت زندگی، ان کے رہن سہن اور کی قائدانہ صلاحیتوں سے روشناس کرائیں تاکہ ان کو علم ہو کہ ان کی پہچان یہ وطن عظیم کس طرح دنیا کے نقشہ پر نمودار ہوا اور آج ہم آزاد ملک میں آزادی سے زندگی بسر کررہے ہیں۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے پیرس میں منعقدہ اس تقریب میں پی ٹی آئی رہنمائوں کے علاوہ فرانس بزنس فورم کے چیئرمین معروف کاروباری شخصیت سرار ظہور اقبال ،چوہدری گلزار لنگڑیال، چوہدری منور جٹ علامہ حسن میر قادری ،ق لیگ کے صدر چوہدری منیر وڑائچ ، راجہ اتفاق احمد ، قاضی ہارون کونسلر، منظور بھٹی ، صاحبزادہ عتیق الرحمٰن اور دیگر نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور برصغیر کے عظیم لیڈر حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ عظیم رہنمائوں نے دنیا کو ہمیشہ اتفاق، محبت، رواداری کا سبق دیا ہے۔ یہی حضرت عیسیٰ کی تعلیمات تھیں اور انہی کو قائد اعظم محمد علی جناح نے مشعل راہ بنایا۔ فرانس کے معروف پاکستانی صحافی صاحبزادی عتیق کا کہنا تھا کہ ورڈکٹ آن انڈیا‘‘ کے مشہور مصنف بیورلی نکلسن نے جو برطانیہ کے پرانے صحافی تھے نے 1943ء میں اپنی کتاب لکھی جس میں کہا: ’’مسٹر جناح ایشیا کے سب سے زیادہ اہم شخص ہیں‘‘ اور یہ بھی لکھا کہ ’’انڈیا کے سیاسی نقشے پر مجھے مسٹر جناح بونوں کے درمیان ایک قدر آور اور دیوہیکل شخصیت نظر آتے ہیں۔ آخر میں علامہ حسن میر قادری نے دعا کرائی ملک قوم کے خصوصی دعا کرائی گئی بعد ازں مل کر کیک کا ٹا گیا اور شرکا کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes