یاسین ملک کی رہائی کیلئے سیاسی،سفارتی ہر فورم استعمال کریں گے، جے کے ایل ایف برطانیہ زون – Kashmir Link London

یاسین ملک کی رہائی کیلئے سیاسی،سفارتی ہر فورم استعمال کریں گے، جے کے ایل ایف برطانیہ زون

لندن ( کشمیر لنک نیوز ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اپنے اکابرین اور شہداء کے آزاد ،خود مختار اور خوشحال ریاست کے مشن کو اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک ریاست جموں کشمیر مکمل طور پر آزاد و مختار نہیں ہو جاتی ۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئر مین یاسین ملک کی رہائی کے لیے ہر وہ سیاسی ،سفارتی قانونی راستے اور فورم استعمال کریں گے جس سے ان کی رہائی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ پاکستان کے زیر انتظام کٹ پتلی انتظامیہ کی طرف سے اظہار را ئے پر قدغن اور لبریشن فرنٹ کے لٹریچر کی ضبطگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماؤں نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے زیر اہتمام آن لائن زوم پر حریت پسند رہنما سابق قائم مقام چیئرمین جناب عبدالحمید بٹ کی پہلی برسی کے موقع پر کیا ۔

اجلاس کی صدارت برطانیہ زون کے صدر جناب تحسین گیلانی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض برطانیہ زون کے جنرل سکریٹری شکیل جرال صاحب نے ادا کیے ۔ آخر میں لبریشن فرنٹ کے رہنما جناب صابر انصاری ، ضلع کوٹلی کے صدر ایاز کریم کے والد ، برطانیہ زون کے جنرل سکریٹری شکیل جرال کے والد ، AJK&GB زون کے سینئر نائب صدر توصیف جرال کے والد اور حال میں وفات پانے والے تمام زعماء کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا گیا ۔ لبریشن فرنٹ کے رہنماؤں نے جناب عبدالحمید بٹ کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ جناب عبدالحمید بٹ کی ساری زندگی اپنی ریاست کی آزادی و خود مختاری کی جدوجہد میں گذری ۔ وہ شہید کشمیر جناب مقبول احمد بٹ کے ساتھ نہ صرف میدان کا زار میں شامل رہے بلکہ آزادی کی جدوجہد میں زندگی کا بہت بڑا حصہ ان کے ساتھ ہندوستانی عقوبت خانوں گذارا ۔ وہ مرتے دم تک اپنے وطن کی آزادی کی جدوجہد میں مصروف عمل رہے ۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ جب تک ہماری ریاست مکمل طور پر آزاد و مختار نہیں ہو جاتی ہم ان کے مشن کو جاری و ساری رکھیں گے ۔

لبریشن فرنٹ کے رہنماؤں نے مزید کہا ہے کہ ہم ہندوستان کی فاشسٹ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک کو فوری طور پر رہا کرے جن کو بھارت نے جھوٹے، بےبنیاد مقدمات میں غیر قانونی طور پر پابند سلاسل کیا ہوا ہے ۔ ہندوستان کا جھوٹی جمہوریت کے پیچھے چھپا ہوا گھناؤنا چہرہ بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کریں گے اور ہر سیاسی سفارتی اور قانونی راستے اور بین الاقوامی فورم استعمال کریں گے جس سے ان کی رہائی جلد ممکن ہو سکے ۔ رہنماؤں نے پاکستانی زیر انتظام کٹ پتلی انتظامیہ کی طرف سے اظہار را ئے پر قدغن لگانے اور لبریشن فرنٹ کا لٹریچر ضبط کرنے پر اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے ہمارا لٹریچر واپس کرئے ورنہ حالات کے خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری کٹ پتلی انتظامیہ پر ہو گی ۔ راہنما ئوں نے تنظیمی سیاسی اور سفارتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے بہت جلد ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دینے کا بھی اعلان کیا ۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں AJK&GB زون کی طرف سے مجوزہ امن کانفرنس کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے ۔

اجلاس میں دنیا بھر سے لبریشن فرنٹ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی جن میں لبریشن فرنٹ کے رہنما AJK&GB زون کے صدر جناب ڈاکٹر توقیر گیلانی ، AJK&GB زون کے ترجمان سعد انصاری ایڈوکیٹ برطانیہ زون کے صدر جناب تحسین گیلانی، برطانیہ زون کے جنرل سکریٹری شکیل جرال ، برطانیہ زون کے ترجمان احسان انصاری ، برمنگھم سے بانی رہنما اسلم مرزا ، بانی رہنما معصوم انصاری ، بانی رہنما ناظم بھٹی ، برمنگھم برانچ کے جنرل سکریٹری جاوید اقبال ، سٹوک آن ٹرنٹ سے برطانیہ زون کے فنانس سکریٹری ادریس شاہد ، سٹوک برانچ کے صدر ممبر ایگزیکٹو ساجد حسین ، لوٹن سے برطانیہ زون کے آڈیٹر و صدر لوٹن برانچ کمان افسر ، توصیف گیلانی ، لوٹن برانچ کے پریس سکریٹری تاثیر شاہ ، یورپ زون کے صدر تنویر چوہدری ، یورپ زون کے جنرل سکریٹری اشفاق قمر، جنرل سکریٹری بلجیئم مسعود میر ، حافظ مظہر اقبال نعیمی امریکہ سے سینئر رہنما راجہ مظفر ، سینئر راہنما قاسم کھوکر گلف زون سے گلف زون کے صدر آفتاب فاضل ، جنرل سکریٹری گلف زون حافظ صدیق ، رہنما ملک شفیق ، آرگنائز گلف زون ملک صغیر کشمیری ، صدر سعودی عرب برانچ راجہ حفیظ ، صدر متحدہ عرب امارات انجینئر عدیل فرید ، محمد عرفان ، ولید عبداللہ ، واجد شاہ ، سئینر راہنما غضنفر علی بلجیئم ، جاپان سے ڈاکٹر اشتیاق احمد خان ،ترجمان جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون احسان انصاری شامل تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes