برطانیہ کی ایک یادگار کرسمس جب غلطی سے 75 ہزار افراد میں ڈیڑھ کروڑ پائونڈز تقسیم ہوگئے – Kashmir Link London

برطانیہ کی ایک یادگار کرسمس جب غلطی سے 75 ہزار افراد میں ڈیڑھ کروڑ پائونڈز تقسیم ہوگئے

لندن (کشمیر لنک نیوز) قسمت کی مہربانی پر یقین تو ہر انسان رکھتا ہے لیکن یہ مہربان کسی کسی پر ہوتی ہے. کرسمس کی رات ایک برطانوی بینک غلطی سے ہزاروں اکائونٹس ہولڈرز پر مہربان ہوگیا. بینک نے 25 دسمبر کو غلطی سے 75 ہزار اکاؤنٹس میں کل ایک کروڑ 30 لاکھ پاؤنڈ جمع کروا دیے تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سینٹینڈر بینک کا عملہ اب پیسے واپس حاصل کرنے کے لیے دوڑیں لگا رہا ہے۔ یہ کام اس لیے زیادہ مشکل ہو گیا ہے کہ زیادہ تر رقومات حریف بینکوں کے کھاتوں میں جمع کرائی گئی ہیں۔غلطی اس وقت ہوئی جب 2000 کاروباری کھاتوں سے دو مرتبہ ادائیگیاں کی گئیں۔

بینک نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ایک تکنیکی مسئلے کی وجہ سے، ہمارے کارپوریٹ کلائنٹس کی جانب سے کچھ ادائیگیاں وصول کنندگان کے اکاؤنٹس میں غلط طریقے سے دو مرتبہ کی گئیں۔بینک نے مزید کہا کہ پھر بھی اس کے نتیجے میں ہمارے کسی بھی کلائنٹ کا اکاؤنٹ خالی نہیں ہوا اور ہم آنے والے دنوں میں دہری ٹرانزیکشنز کی وصولی کے لیے برطانیہ بھر کے بہت سے بینکوں کے ساتھ مل کر سخت محنت سے کام کر رہے ہوں گے۔

بینک نے کہا کہ غلطی کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگوں کو، درحقیقت، ان کے آجر کے اکاؤنٹ سے دو بار ادائیگی کی گئی، حالانکہ دوسری ادائیگی سینٹینڈر کی طرف سے کی گئی تھی۔بیان میں کہا گیا کہ شاید یہ سمجھا جا رہا تھا کہ لوگوں کو ان اکاؤنٹس سے دوبارہ پیسے ملے ہوں گے جہاں وہ نوکری کرتے ہیں، لیکن دوسری ادائیگی سینٹینڈر کی طرف سے کی گئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes