دادی پوتے کی محبت عروج پر، ملکہ برطانیہ ہر وقت شہزادہ ولیم کیلئے پریشان رہنے لگیں – Kashmir Link London

دادی پوتے کی محبت عروج پر، ملکہ برطانیہ ہر وقت شہزادہ ولیم کیلئے پریشان رہنے لگیں

لندن (کشمیر لنک نیوز) عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ اپنی اولاد تو سبھی کو پیاری ہوتی ہے لیکن اولاد کی اولاد دادا دادی یا نانا نانی کو بہت ہی عزیز ہوتی ہے، اسکا عملی مظاہرہ ملکہ برطانیہ بھی کررہی ہیں جو ہمہ وقت اپنے پوتے پرنس ولیم کیلئے پریشان رہتی ہیں۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے کے بعد ملکہ برطانیہ انجانے سے اندیشے کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کے پوتے اور تاج کے امیدواروں میں دوسرے نمبر پر موجود شہزادہ ولیم کی فکر میں نیندیں اڑ چکی ہیں۔ وہ شہزادہ ولیم کی فکر کرتے ہوئے ملکہ رات بھر جاگتی رہتی ہیں۔ دراصل ہوا یوں کہ ملکہ ایلزبتھ دوم کے ہیلی کاپٹر کو 1967 میں حادثہ پیش آیا تھا جس میں ملکہ کے فلائٹ کیپٹن ایئرکموڈور جان بلونٹ اور دیگر تین افراد مارے گئے تھے۔

اس خوفناک حادثے کے بعد سے ملکہ نے ہیلی کاپٹر میں سفر نہیں کیا اور پھر بلآخر اپنی شادی کی شمالی آئرلینڈ میں سلور جوبلی منانے کے لیے 1977 میں ہیلی کاپٹر میں سفر کیا تھا۔ انکے پوتے ڈیوک آف کیمبریج اکثر اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے ہیں جبکہ متعدد مرتبہ ملکہ برطانیہ انہیں ایسا کرنے سے منع کرچکی ہیں تاکہ کسی بھی سانحے سے بچا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کے واقعے نے ملکہ کو مکمل طور پر جنجھوڑ کر رکھ دیا تھا اور اسی وجہ سے اپنے پوتے شہزادہ ولیم اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے پریشان رہتی ہیں۔ اپنے ہاتھوں سے ننھے ولیم کو کھلانے اور اسکی خصوصی دیکھ بھال کرنے والی دادی کو صرف یہ فکر لاحق ہے کہ انکا پوتا کسی بھی مصیبت اور پریشانی سے بچا رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes