قائداعظم کی جدوجہد سے پاکستان کا قیام عمل میں آیا، نواز شریف نے اسے معاشی استحکام دیا؛ مسلم لیگ فرانس – Kashmir Link London

قائداعظم کی جدوجہد سے پاکستان کا قیام عمل میں آیا، نواز شریف نے اسے معاشی استحکام دیا؛ مسلم لیگ فرانس

پیرس( کشمیر لنک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا، سرپرست اعلیٰ طلعت چوہان، چیئرمین راجہ علی اصغر،قائم مقام صدر سردار ظہور اقبال، جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم اور شیخ طارق جاوید کی کاوشوں نےتقریب کو یادگار بنا دیا،تقریب میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔لیگی کارکنوں نے نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے پُر جوش نعرے بازی کی، مقررین نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ملک کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ بابائے قوم قائداعظم کی انتھک محنت اور جدوجہد کی وجہ سے پاکستان معرض وجود میں آیا جب کہ نواز شریف نے ملک کو معاشی طور پر استحکام دیا،ایٹمی دھماکوں سے ملک کو نا قابل تسخیر بنایا،مسلم لیگ ن فرانس کے کارکنوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے قائد نواز شریف کے بیانیے کی تکمیل میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔تقریب میں کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا جس پر پورا ہال قومی ترانے کے احترام میں کھڑا ھوگیا۔

تقریب میں وقفے وقفے سے قائد اعظم زندہ باد۔ پاکستان زندہ باد اور میاں نواز شریف زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے۔ تقریب میں انگلینڈ سے کوآرڈینیٹر برائے یورپ ملک امجد اور جنرل سیکرٹری اوورسیز انٹرنیشنل افیئرز ممبر قومی اسمبلی نور الحسن تنویر نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے منتظمین خاص طور پر سردار ظہور اقبال، راجہ علی اصغر، طلعت چوہان اور دیگر کو تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔تقریب سے راجہ علی اصغر، جاوید شیخ،سردار ظہور اقبال، شیخ وسیم اکرم، نوجوان خاتون رہنما نتاشہ اقبال ،طلعت چوہان نے بھی خطاب کیا،بعد میں قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes