سویڈن میں پاکستانی امیگرینٹس بچوں کی امداد کیلئے سرگرم تنظیم کے عہدیداران کی سفیر پاکستان سے ملاقات – Kashmir Link London

سویڈن میں پاکستانی امیگرینٹس بچوں کی امداد کیلئے سرگرم تنظیم کے عہدیداران کی سفیر پاکستان سے ملاقات

سٹاک ہوم (کشمیر لنک نیوز) پاکستانی کمیونٹی کیلئے کام کرنے والی تنظیم پاکستان کلچرل اینڈ اینٹیگریشن مارشٹا کے زمہ داران جن میں سماجی شخصیات محمد عاشق، ذوالفقار علی سویڈن کی ممتاز سماجی اور مذہبی شخصیت حافظ قدیر علی نے سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم میں سفیر پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ ڈاکٹر ظہور احمد سے خصوصی ملاقات کی۔

اس ملاقات میں وفد نے سفیر پاکستان کو مارشٹا میں قائم بچوں کیلے PKF Marsta کے زیر اہتمام ہونے والی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا وفد نے سفیر پاکستان کو بتایا کہ سٹاک ہوم کے علاقے مارشٹا میں دوسرے ممالک سے سویڈن آنے والے امیگرینٹس کی بہت بڑی تعداد آباد ہے اور ہماری تنظیم نئے آنے والے امیگرینٹس اور ان کے بچوں کو پاکستان اور سویڈن کی ثقافت زبان اور قانون بارے آگاہی دینے کا کام کر رہی ہے ۔

وفد نے سفیر پاکستان کو نئے آنے والے امیگرینٹس اور ان کے بچوں کو درپیش مسائل بارے بھی آگاہ کیا۔سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے وفد سے بات کرتے ہوئے تنظیم کی کارکردگی کو سراہا اور پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے اور امیگرینٹس کے بچوں میں پاکستان کی محبت قائم رکھنے پر ان کے مسائل کو خل کرنے پر تنظیم کے زمہ داران کو مبارکباد پیش کی سفیر پاکستان نے تنظیم کے زمہ داران کو سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

50% LikesVS
50% Dislikes