پاکستان بزنس فورم کے قیام کا مقصد فرانس اور پاکستان کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے؛ سردارظہوراقبال – Kashmir Link London

پاکستان بزنس فورم کے قیام کا مقصد فرانس اور پاکستان کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے؛ سردارظہوراقبال

پیرس (کشمیر لنک نیوز) پاکستان بزنس فورم فرانس کے چیئرمین سردار ظہور اقبال نے کہا ہے کہ انکے فورم کے قیام کا مقصد ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور فرانس پاکستان کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے ہمیں ان مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہئیے۔ وہ پاکستان ایمبیسی فرانس کے ہیڈ آف چانسری عباس سرور قریشی کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی تھے، تقریب کی میزبانی کا سہرہ صدرپاکستان بزنس فورم فرانس حاجی محمد اسلم چوہدری کے سر رہا۔

اس موقع پر حاجی محمداسلم ، چوہدری منیر وڑائچ صدر ق لیگ ، راجہ علی اصغر ، چیرمین نعیم لیگ فرانس ، پاکستان تحریک انصاف کے شیخ نعمت اللہ، چوہدری ابوبکر گوندل، قائمقام سفیر امجد عزیز قاضی اور خصوصی مہمان عباس سرور قریشی جن کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور فورم کی کارکردگی کو ملک و قوم کیلئے قابل قدر قرار دیا۔

قائمقام سفیر امجد عزیز قاضی نے بھی فورم کے قیام کو سراہا اور زور دیا کہ زیادہ فوکس پاکستان میں سرمایہ کاری پر ہونا چاہئے تاہم چیرمین سردار ظہور اقبال کی تقریر میں بعض مثبت تجاویز کے کھل کر اظہار سے واضع ہوتا ہے کہ آپ سب پاکستان اور اسکی ترقی کیساتھ مخلص ہیں۔ تنظیم کے چیئرمین سردار ظہور اقبال نے حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا اور کہا پاکستان بزنس فورم جس کی مکمل تنظیم کا باقاعدہ اعلان گذشتہ ہفتہ کیا گیا دل و جان سے پاکستان کی خدمت کریگی۔ اس موقع پر تقریب میں شامل لوگوں نے بعض عہدیداروں کے متعلق عوامی رائے اور ماضی پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا اس کی اصلاح وقت کی اہم ضرورت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes