برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن کو بڑے اخبار سے مقدمہ جیت کر کیا ملا ؟ صرف ایک پائونڈ !! – Kashmir Link London

برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن کو بڑے اخبار سے مقدمہ جیت کر کیا ملا ؟ صرف ایک پائونڈ !!

لندن (مونا بیگ) برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ 39 سالہ میگھن مارکل نے معروف اخبار کے خلاف دائر مقدمہ جیت تو لیا لیکن کسی نے غور کی زحمت گوارہ کی کہ انہیں اس جیت پر کتنا معاوضہ ملے گا؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ انہیں اس جیت پر ہرجانے کی مد میں محض ایک پاؤنڈ ( 240پاکستانی روپے) ملیں گے، میگھن مارکل نے اکتوبر 2019 میں برطانوی اخبار دی میل کے خلاف والد کو لکھے گئے ذاتی خط کو شائع کرنے پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا جس پر شہزادی نے اخبار پر مقدمہ دائر کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اخبار نے بھی شکست قبول کر لی ہے اور عدالتی دستاویزات کے مطابق کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر اضافی غیر متعینہ رقم ادا کرے گا۔ میڈیا کے مطابق اخبار کی جانب سے شہزادی کے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے علیحدہ کیس میں غیر متعینہ رقم ادا کرے گا، اخبار نے 2018 میں شہزادہ ہیری کے ساتھ اپنی شاہی شادی کے فوراً بعد اپنے والد کو لکھے گئے پانچ صفحات پر مشتمل خط کے کچھ حصوں کو شائع کیا تھا۔

اس حوالے سے وکیل مارک سٹیفنز کے مطابق عام طور پر رازداری مقدمے میں شہزادی کو 75 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ ملنے کی توقع ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes