امریکا میں ننھی بچی نے ملکہ برطانیہ کا روپ دھار کر شاہی خاندان کے افراد کے دل جیت لیے – Kashmir Link London

امریکا میں ننھی بچی نے ملکہ برطانیہ کا روپ دھار کر شاہی خاندان کے افراد کے دل جیت لیے

لندن(کشمیر لنک نیوز) امریکا میں ننھی بچی نے ملکہ برطانیہ کا روپ دھار کر شاہی خاندان کے افراد کے دل جیت لیے، والدہ نے اپنی بچی کی تصاویر برطانوی شاہی محل کو بھیج دیں۔ امریکی خاتون نے 2 سالہ بیٹی کی تصاویر برطانوی شاہی محل کو بذریعہ ڈاک بھیجیں، جوابی خط میں ملکہ برطانیہ نے ڈھیر سارا پیار بھیجا ہے۔

ننھی بچی نے ملکہ الزبتھ کی طرح میچنگ ہیٹ، موتیوں کی مالا اور سفید وگ پہن کر تصاویر کھنچوائی تھی۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال ہیلووین کے موقع پر امریکی ریاست اوہایو کی رہائشہ 2 سالہ ننھی پری نے ملکہ برطانیہ کا روپ دھارا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes