سوشل میڈیا کا عالمی ٹرینڈ مقابلہ جیتنے کے بعد سنی لیون کا اپنے مداحوں کو چیلنج – Kashmir Link London

سوشل میڈیا کا عالمی ٹرینڈ مقابلہ جیتنے کے بعد سنی لیون کا اپنے مداحوں کو چیلنج

لندن (مونا بیگ) بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ ’فِلپ دی بوٹل‘ چیلنج کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں جبکہ انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی یہ کرنے کا چیلنج دے دیا۔

عام طور پر سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ چلتا ہے جس میں صارفین پلاسٹک کی بوتل جس میں کم مقدار میں پانی موجود ہوتا ہے اسے ڈھکن کی مدد سے ہوا میں اچھالتے ہیں۔

چیلنج یہ ہوتا ہو کہ بوتل ہوا میں اچھلنے کے بعد نیچے سیدھی کھڑی ہو جس میں اکثر صارفین شروع میں ناکام ہوتے ہیں لیکن کچھ دیر کی پریکٹس کے بعد چیلنج پورا بھی کرلیتے ہیں۔

سنی لیون بھی پہلی 3کوششوں میں اس چیلنج کو پورا کرنے میں ناکام رہیں تاہم چوتھی کوشش میں وہ کامیاب ہوگئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes