تارکین وطن کا بھجوایا گیا زرمبادلہ پاکستان کے کام آگیا، ایکسپورٹ گروتھ 30 فیصد سے زائد ہوگئی؛وفاقی وزیر – Kashmir Link London

تارکین وطن کا بھجوایا گیا زرمبادلہ پاکستان کے کام آگیا، ایکسپورٹ گروتھ 30 فیصد سے زائد ہوگئی؛وفاقی وزیر

سٹاک ہوم (کشمیر لنک نیوز) حکومت پاکستان نے بارہا اس حقیقت کو مانا ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی بھجوائی گئی رقوم سے ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے تاہم اوورسیز پاکستانی بھی پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ اسکے باوجود ملک ترقی کیوں نہیں کررہا۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی تازہ ترین جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق سویڈن میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سویڈن میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 31.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویڈن میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 22.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ نومبر2021 میں سویڈن سے ترسیلات زرکا حجم 5.8 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو اکتوبرکے مہینہ میں 6.7 ملین ڈالر اورنومبر2020 میں 4.8 ملین ڈالرتھا۔

اسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات، سہولیات اورترغیبات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے دوران سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.7 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے بعد وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی اس امر کا انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ترقی ہورہی ہے اور ہماری ایکسپورٹ گروتھ زیادہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes