سانحہ مری پر یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا کا اظہار افسوس، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا – Kashmir Link London

سانحہ مری پر یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا کا اظہار افسوس، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا

لندن (عدیل خان) پاکستان کے شہر مری میں برفباری کے دوران ہونے والے حالیہ سانحے نے جہاں عالمی میڈیا میں بھی جگہ بنائی ہے وہیں عالمی رہنمائوں نے بھی اس پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یورپین یونین نے پاکستان کے سیاحتی مقام مری میں موسمی حالات کے باعث سیاحوں کی ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں یورپین یونین کے دفتر اور اس کی سفیر اندرولا کامینارا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

یورپی یونین کی سفیر نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے اس حادثے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مری میں چھٹیاں منانے والوں کی جان جانے کے المناک نقصان کے بارے میں جان کر صدمہ ہوا ہے ۔ انہوں نے اس خوفناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے ابدی سکون اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes