برطانوی تو ہو لیکن دہشت گرد ملک میں کیوں پیدا ہوئی؟ امریکہ کا سپر ماڈل کو ویزہ دینے سے انکار – Kashmir Link London

برطانوی تو ہو لیکن دہشت گرد ملک میں کیوں پیدا ہوئی؟ امریکہ کا سپر ماڈل کو ویزہ دینے سے انکار

لندن (کشمیر لنک نیوز) دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے اپنے اپنے مطلب پورے کرنے کیلئے غریب ممالک کے لوگوں کو شہریت تو دیدی لیکن آنے والے دنوں میں کیا ہونے والا ہے اسکی مثالیں آئے روز سامنے آرہی ہیں۔ برطانیہ میں ایک ایسے قانون پر کام ہورہا ہے جسکے تحت جرم میں ملوث کسی بھی مجرم کو ہمیشہ کیلئے اسکے آبائی ملک بھجوادیا جائے گا۔ واضع رہے آپ کسی بھی ملک کی شہریت حاصل کرلیں آپکے کاغذات پر آپکی پیدائش کا شہر ضرور لکھا ہوتا ہے۔

تعصب پر مبنی ایسی متعدد مثالیں سامنے آتی رہتی ہیں جن میں ایک حیران کن مثال گزشتہ روز کی ہے جب ایک برطانوی سپر ماڈل کو مسز ورلڈ کے فائنل میں شرکت کیلئے یہ کہہ کر ویزہ نہ دیا کہ وہ شام جیسے دہشت گرد ملک میں پیدا ہوئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایسٹ یارکشائر سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ لین کلائیو امریکا میں ہونے والے مسز ورلڈ کے فائنل مقابلے میں برطانیہ کی نمائندگی کرنے والی تھیں لیکن انہیں امریکا کی جانب سے ویزا دینے سے انکار کردیا گیا۔

ماڈل لین کلائیو کا کہنا ہے کہ میرے شوہر اور میری بیٹی کو امریکا کی جانب سے ویزا دیا گیا لیکن مجھے اس لئے انکار کر دیا گیا کیونکہ میں ملک شام میں پیدا ہوئی۔لین کلائیو نے کہا کہ میں برطانوی شہری ہوں ، میں اس مقابلے میں برطانیہ کی ہی نمائندگی کررہی ہوں لیکن اندازہ نہیں تھا کہ مجھے امریکا کا ویزا نہیں ملے گا۔برطانوی ماڈل نے امریکی سفارتخانے سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں مقابلے میں شرکت کیلئے وقت پر ویزا فراہم کرے۔

50% LikesVS
50% Dislikes