پاکستان ایمبیسی فرانس سے سبکدوش ہونے والے ڈپلومیٹ عباس سرور قریشی کے اعزاز میں الوداعی تقریب – Kashmir Link London

پاکستان ایمبیسی فرانس سے سبکدوش ہونے والے ڈپلومیٹ عباس سرور قریشی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

پیرس (کشمیر لنک نیوز) کسی بھی اوورسیز مشن میں تعینات عملہ پاکستان کا چہرہ ہوتا ہے عباس سرور قریشی جیسے آفیسرز اپنی محنت، لگن اور پروفیشنلزم کی وجہ سے ملک و قوم کے وقا میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شرکا نے پاکستان ایمبیسی فرانس کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے اعزاز میں منعقدہ ایک الوداعی تقریب میں کیاجسکا اہتمام پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے کیا تھا۔

تقریب میں قونصل سیکشن کے ہیڈ احسان کریم، ڈیفنس اتاشی کیپٹن شفقت، کمرشل اتاشی ارسلان میر، مسلم لیگ ن فرانس کے سینیئر نائب صدر سردار ظہور اقبال، نائب صدر حاجی نثار، جموں کشمیر فورم کے چیئرمین نعیم چوہدری، چوہدری فیصل لنگڑیال، ساجد ویروال، چوہدری افضل لنگاہ، راجہ محمد حمید، ماسٹر محمد یعقوب، چوہدری افراسیب علی، میاں ساجد گورسی، علی بھٹی، صاحبزادہ عتیق اور دیگر نے شرکت کی۔

دوران تقریب تمام شرکا نے عباس قریشی کی پیشہ وارانہ زندگی کی تعریف کی اور انکے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے مجموعی حالات بھی زیر بحث آئے اور شرکا نے اس امر کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب وطن عزیز پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔ آخر میں عباس سرور قریشی نے میزبانوں اور شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں گذرا ہوا وقت وہ کبھی بھلا نہ پائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes