برطانوی قانون کا ڈر یا پاکستانی سکرپٹ کی غلطی؟ حریم شاہ نے رقم سے متعلق بیان بدل دیا – Kashmir Link London

برطانوی قانون کا ڈر یا پاکستانی سکرپٹ کی غلطی؟ حریم شاہ نے رقم سے متعلق بیان بدل دیا

لندن (مونا بیگ) پاکستان کی ٹک ٹاک سٹار اور عام طور پر متنازعہ خبوروں کی زینت بننے والی حریم شاہ نے برطانیہ آتے ہی پاکستانی میڈیا کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔ لندن پہنچ کر انہوں نے جو ویڈیو اپ لوڈ کی تھی اس حوالے سے جب خبریں آئیں کی ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تو انہوں نے فوری طور پر بیان بدل لیا اور کہا وہ رقم وہ خود پاکستان سے لیکر نہیں آئیں تھیں بلکہ یہ انکے بھائی کی تھی۔

پاکستانی صحافی رفیق مغل سے گفتگو میں حریم شاہ نے کہا کہ انہوں نے منی لانڈرنگ نہیں کی اور ناہی انہیں کرنی آتی ہے یہ تو بھائی کے آفس میں بیٹھے بیٹھے اچانک خیال سوجھا اور انکی اجازت سے ویڈیو بنالی، انکے منہ بولی بھائے دانیال ملک جو کہ پی ٹی آئی کے امیدوار اسمبلی بھی رہ چکے ہیں نے بتایا کہ یہ رقم انکی ہے اور لیگل ہے، انتی یا اس سے زیادہ رقم کی ترسیل تو ہم روزانہ کرتے ہیں۔

اس سے قبل اطلاعات آرہی تھیں کہ متنازع ٹک ٹاکر کی گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو جس میں وہ بھاری رقم کی منتقلی کا اعتراف کررہی تھیں۔ ایف آئی اے نے اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے، جنہوں نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قطر (دوحا) کیلئے سفر کیا تھا اور منی لانڈرنگ سے متعلق ایک ویڈیو بنا کر شیئر کی۔ایف آئی اے نے حریم شاہ کے ویزے، امیگریشن اور سفری دستاویزات کی تفصیلات حاصل کر کے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا، جس میں ٹک ٹاکر کے خلاف کارروائی کی استدعا بھی کی جائے گی۔

حریم شاہ کی جو ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی اس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پہلی بار بھاری رقم لے کر لندن پہنچ گئیں ہیں اور انہیں پاکستان کے ایئرپورٹ پر کسی نے نہیں روکا اور نہ روک سکتا ہے۔ ٹک ٹاکر نے کہا کہ پاکستان میں قانون صرف غریب کے لیے ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes