ماں بننا ایک بڑی خواہش ہے، اتنے بھی مصروف نہیں کہ خاندان آگے نہ بڑھائیں: پریانکا چوپڑا – Kashmir Link London

ماں بننا ایک بڑی خواہش ہے، اتنے بھی مصروف نہیں کہ خاندان آگے نہ بڑھائیں: پریانکا چوپڑا

لندن (مونا بیگ) برطانیہ میں اپنا زیادہ وقت گزارنے والی بالی وڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑہ کے پاس اس وقت شاید 12 کے قریب پروجیکٹس ہیں لیکن وہ مستقبل میں اپنے خاندان کو بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ایک معروف میگزین کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں پریانکا نے مستقبل میں ماں بننے کے حوالے سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب بھی ایسا ہوتا ہے تو وہ اور ان کے شوہر نک جونس اپنی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی 2018 میں انڈیا میں ہوئی تھی۔دونوں نے مستقبل میں والدین بننے کے بارے میں پہلے بھی بات کی ہے۔

پریانکا چوپڑا سے پوچھا گیا تھا کہ آیا ان کی والدہ ڈاکٹر مدھو چوپڑا نانی بننا چاہتی ہیں۔اس پر خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا ’یہ مستقبل کے لیے ہماری خواہش کا بڑا حصہ ہے۔ خدا کی مہربانی سے جب یہ ہوگا، تو ہوگا۔تاہم جب ان سے کہا گیا کہ وہ اور نک جونس اپنے کام میں مصروف ہیں، اس پر پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ اتنے مصروف نہیں ہیں کہ خاندان آگے نہ بڑھائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes