ہونے والی ساس کی سالگرہ بھول جانے کا ذمہ دار ’’کرونا‘‘ – Kashmir Link London

ہونے والی ساس کی سالگرہ بھول جانے کا ذمہ دار ’’کرونا‘‘

لاہور(شوبز رپورٹ)اداکارہ منشاء پاشا نے اپنی ہونے والی ساس کی سالگرہ بھول جانے کا ذمہ دار کرونا کو ٹھہرادیا۔کرونا لاک ڈاؤن کے باعث معمولات زندگی تبدیل ہونے کا اثرسماجی روابط پربھی پڑا ہے، ایسے میں اداکارہ منشاء پاشا کو بھی اپنی ہونے والی ساس کی سالگرہ کی تاریخ یاد نہ رہی۔اداکارہ نے انسٹا گرام پر منگنی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے فالوورز کے ساتھ دلچسپ انداز میں اپنی کوتاہی شیئر کی۔منشاء نے لکھا’’بیوقوف کرونا نے تاریخ یاد رہنے نہ دی اور میں اپنی مستقبل کی ساس کی سالگرہ ہی بھول گئی‘‘۔فکرمندی کااظہار کرتے ہوئے ایہ بھی کہا” میں رواں سال یقینی طور پر بہترین بہو ہونے کا ایوارڈ نہیں جیت رہی لیکن میں کوشش کروں گی۔ سالگرہ مبارک، ہم آپ کی کمی بہت محسوس کررہے ہیں‘‘۔منشاء کی پوسٹ پرفالوررزنے دلچسپ تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا ، آپ کو جبران نے یاد کیوں نہیں کروایا؟ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا مجھے لگتا ہے کرونا کے ساتھ صرف میرے ہی ذاتی اختلاف ہیں۔وکیل وسماجی کارکن جبران ناصر اورمنشاء پاشا 22 دسمبر کو منگنی کے بندھن میں بندھے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes