گیارہ فروری صبح چار بجے سے برطانیہ آمد پر ویکسین شدہ افراد کسی قسم کے ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہونگے – Kashmir Link London

گیارہ فروری صبح چار بجے سے برطانیہ آمد پر ویکسین شدہ افراد کسی قسم کے ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہونگے

لندن (عمران راجہ) حکومت برطانیہ کی طرف سے انگلینڈ پہنچ کر ویکسین شدہ افراد کے لیے کورونا ٹیسٹ کرانے کی شرط ختم کی جارہی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سفری قوانین میں نرمی کا مطلب ملک مسافروں اور بزنس کیلئے کھلا ہوا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ویکسین شدہ افراد کو انگلینڈ پہنچ کر 2 دن میں کورونا ٹیسٹ کرانا پڑتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کو اب بھی محتاط رہنا ہوگا، دیکھا جاسکتا ہے کہ کورونا اعداد و شمار بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

نئی حکومتی اقدامات کے تحت آئیندہ ماہ گیارہ فروری سے نئے قواعد و ضوابط کا اطلاق ہوجائے گا۔ ان قواعد کے مطابق اٹھارہ سال سے کم عمر یا اس سے بڑی عمر کے ایسے افراد جنکی ویکسینیشن مکمل ہوچکی انہیں برطانیہ آکر کسی قسم کے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ایسے تمام مسافر جو خود کو یہ ثابت نی کرسکیں کہ وہ ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرچکے ہیں انہیں سفر سے قبل کا کورونا منفی ٹیسٹ اور آمد کے موقع پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا جسکے لیئے دو دن کی مہلت ہوگی۔ واضع رہے ان اعلانات کے موقع پر برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے88 ہزار447 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس عرصے میں 56 اموات سامنے آچکی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes