جائیداد کے جھگڑے میں مذہب کا کارڈ مت استعمال کریں، بالی وڈ دبنگ خان کا مخالف کو انتباہ – Kashmir Link London

جائیداد کے جھگڑے میں مذہب کا کارڈ مت استعمال کریں، بالی وڈ دبنگ خان کا مخالف کو انتباہ

لندن (مونا بیگ) بالی وڈ میں دبنگ خان کے نام سے مشہورسلمان خان نے اپنے پڑوسی کووارننگ دے دی کہ ان سے ہونت والے پھڈے میں ہندو مسلم جذبات درمیان میں مت لائو، تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے اپنے پڑوسی کوخبردار کیا ہے کہ وہ جائیداد کے تنازع میں ان کے مذہب کو درمیان میں نہ لائیں۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ جائیداد کے تنازع میں آپ میرے مذہب کوکیوں لا رہے ہیں۔ میری والدہ ہندو ہیں، میرے والد مسلمان ہیں، میرے بھائیوں کی بیویاں ہندوہیں، ہم سب تہوار مناتے ہیں۔۔

سلمان خان نے اپنے پڑوسی کی خبرلیتے ہوئے کہا کہ آپ پڑھے لکھے شخص ہیں کوئی غنڈہ چھاپ نہیں جومیرے اوپربے تکے الزامات لگا رہے ہیں۔ آج کل یہ آسان ہے کہ کچھ لوگوں کواکٹھا کرو اورسوشل میڈیا پرغصہ نکالو۔

سلمان خان کا ممبئی کے قریب پنول میں فارم ہاؤس ہے جس کا ان کے پڑوسی کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔ سلمان خان نے پڑوسی پر ہتک عزت کا کیس دائر کر رکھا ہے۔ سلمان خان کے پڑوسی نے ان پرجائیداد ہتھیانے اور لوگوں کو قتل کرکے اپنے فارم ہاؤس میں دفنانے کے الزامات عائد کئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes