برطانیہ و یورپ سمیت دنیا بھر کے کشمیری بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں – Kashmir Link London

برطانیہ و یورپ سمیت دنیا بھر کے کشمیری بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں

لندن (کشمیر لنک نیوز) 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ یوم سیاہ منانے کا مقصد بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے مسلسل انکاری اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کی ساتھ دہائیوں کا احتجاج ریکارڈ کرانا ہوتا ہے۔ برطانیہ سمیت دنیا بھر میں پھیلے اوورسیز کشمیری آج مختلف طریقوں سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

https://fb.watch/aMYt8BRk7v/

مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے دی ہے جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے دیگر تمام رہنماؤں نے اس کی حمایت کی ہے۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال جبکہ آزاد کشمیر، پاکستان اور مختلف ممالک کے دارلحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی تاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں کیونکہ اس نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes