حریم شاہ کی انگلینڈ میں اٹھکیلیاں جاری، ہاٹ واٹرسوئمنگ کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل – Kashmir Link London

حریم شاہ کی انگلینڈ میں اٹھکیلیاں جاری، ہاٹ واٹرسوئمنگ کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لندن(مونا بیگ)متنازع اداکارہ و ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی انگلینڈ میں ہوٹ واٹر سوئمنگ کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ہلنگڈن اسپورٹس اینڈ لیزر کمپلیکس کی ایک ویڈیو شیئر کی۔انہوں نے ویڈیو میں اپنے مداحوں کو سلام کیا اور کہا کہ یو کے کی سردیوں میں ہوٹ سوئمنگ کرنے کا اپنا ہی مزا ہے۔

حریم شاہ نے یہ ویڈیو 12 گھنٹے پہلے شیئر کی تھی اور اب تک اسے دیکھنے والوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، خیال رہے کہ حریم شاہ اپنی متنازع ویڈیوز و بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ اور آجکل برطانیہ میں موجود ہونے کا خوب فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes