معروف ہالی وڈ فلم ہوم الون کا اکیلا بچہ میکولی کلکن اکیلا نہ رہا، رشتہ ازدواج میں بندھ گیا – Kashmir Link London

معروف ہالی وڈ فلم ہوم الون کا اکیلا بچہ میکولی کلکن اکیلا نہ رہا، رشتہ ازدواج میں بندھ گیا

لندن (مونا بیگ) معروف فلم ’ہوم الون ‘ کے اسٹار ہالی ووڈ اداکار میکولی کلکن نے اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کرلی، میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کے قریبی دوست نے یہ انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ چار سال سے ایک ساتھ دکھائی دینے والے میکولی کلکن اور برینڈا سونگ درحقیقت منگنی کر چکے ہیں اور جوڑے کا ایک 9 ماہ کا بیٹا بھی ہے۔

41 سالہ میکولی کلکن کی پہلی ملاقات 33 سالہ برینڈا سونگ سے تھائی لینڈ میں ’چینج لینڈ‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی ۔جولائی 2017 سے یہ دونوں ساتھ دکھائی دیتے ہیں، جوڑے نے اپریل 2021 میں اپنے پہلے بچے کا استقبال بھی کیا تھا ۔بیٹے کا نام اداکار نے اپنی مرحومہ بہن کے نام پر رکھا تھا، جوڑے نے بیٹے کا نام ڈکوٹا رکھا۔

میکولی کلکن کی برینڈا سونگ سے یہ دوسری شادی ہوگی، 1998 میں کلکن نے ریچل مائنر سے 1998 میں شادی کی تھی جو 2002 تک قائم رہی۔ یاد رہے کہ 1990 میں سامنے آنے والی فلم ’ہوم الون‘ میں ایک ایسے شرارتی بچے کے کردار نے ر میکولی کلکن کو اسٹار بنادیا تھا، فلم کی کہانی ایک شرارتی بچے کت گرد گھومتی ہے جو کرسمس کے موقع پر دعا مانگتا ہے کہ اس کے گھر والے غائب ہوجائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes