یورپیئن کمیشن بھی کورونا پھیلائو کی تحقیقات پرامریکہ کا ہمنوا بن گیا – Kashmir Link London

یورپیئن کمیشن بھی کورونا پھیلائو کی تحقیقات پرامریکہ کا ہمنوا بن گیا

لندن (عمران راجہ) امریکہ بلکہ یوں کہا جائے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر الزام کہ کورونا وائرس ایک سازش کے تحت پھیلایا گیا دنیا بھر میں تقویت پکڑتا جارہا ہے۔
پہلے تو صرف امریکہ سے ہی یہ آوازیں آرہی تھیں مگر اب یورپین کمیشن کی صدر اُرزُولا فان ڈیئر لاین نے بھی اس مطالبے کی حمایت کر دی ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جب یورپین کمیشن کی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ چاہتی ہیں کہ چین یورپی یونین اور دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر اس بات کی تحقیقات کرے کہ وائرس کی شروعات کیسے ہوئی؟ تو ان کا کہنا تھا جی ہاں یہ ہم سب کے لیے اہم ہے، میرا مطلب ہے یہ پوری دنیا کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو پتہ نہیں ہوتا کہ کب اگلا وائرس پھیل جائے۔ اس لیے اگلی مرتبہ کے لیے ہم سب سبق سیکھیں اور جلدی وارننگ کا ایسا سسٹم بنائیں جو کہ فعال ہو اور پوری دنیا کو اس حوالے سے کردار ادا کرنا چاہیے۔
خیال رہے چین کورونا وائرس کے حوالے سے کسی بھی طرح کی بین الاقوامی تحقیقات کے خلاف ہے۔ اُرزُولا فان ڈیئر لاین نے مزید کہا کہ وہ نہیں سمجھتیں کہ اس طرح کی تحریک یورپ اور چین کے درمیان تعلقات میں خرابی کا سبب بن سکتی ہے۔ کیونکہ ایسا ہم سب کے مفاد میں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes