کورونا وائرس پر اہم تحقیق کرنے والا چینی ڈاکٹر امریکہ میں قتل – Kashmir Link London

کورونا وائرس پر اہم تحقیق کرنے والا چینی ڈاکٹر امریکہ میں قتل

لندن( خصوصی رپورٹ: عمران راجہ) امریکہ اور چین کی پہلے ہی آپس میں نہیں بنتی اور پھر کورونا کے حوالے سے ایک دوسرے پر اسکے پھیلائو کے الزامات لگنے لگے چلیں یہاں تک تو بات قابل قبول تھی لیکن جناب اب تو جیتے جاگتے صاحب حیثیت افراد کی جانیں بھی لی جانے لگی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی پٹس برگ یونیورسٹی میں کرونا وائرس پر تحقیق کرنے والے ایک چینی پروفیسر کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا ہے، یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ مقتول پروفیسر کرونا وائرس کے حوالے سےاپنی تحقیق میں انتہائی اہم نتائج کے بالکل قریب پہنچ چکے تھے۔
قاتل نے انکے گھر میں گھس کر انکے سر اور گردن پر گولیاں ماریں جس سے وہ ہلاک ہوئے۔
ولیس کا کہنا ہے کہ پروفیسر لو کے گھر کے قریب ایک کار میں ایک اور شخص مردہ حالت میں ملا ہے اور مبینہ طور پر اسی شخص نے پروفیسر لو کو ان کے گھر میں قتل کرنے کے بعد اپنی کار میں خودکشی کرلی۔
تفتیش کے آغاز پر پولیس کا ماننا ہے کہ دونوں افراد ایک دوسرے سے کو جانتے تھے مگر اس بات کے شواہد موجود نہیں ہے کہ پروفیسرلو کو چینی شہری ہونے کی وجہ سے قتل کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes