عامر خان بھی رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے میں مصروف عمل – Kashmir Link London

عامر خان بھی رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے میں مصروف عمل

راچڈیل (خصوصی رپورٹ: محمد فیاض بشیر) رمضان المبارک میں کورونا بیمری کا شکار افراد کی خدمت میں جہاں عام لوگ مصروف عمل ہیں وہیں معروف شخصیات بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں تاکہ رب کائینات کی خوشنودی حاصل کی جاسکے۔
عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان فاؤنڈیشن اور ہیومین اپیل فاؤنڈیشن نے ملکر ان مشکل حالات میں ضرورت مندوں و مستحقین افراد میں کھانے پینے کی اشیاء کے بکس بنا کر گھر گھر تقسیم کیے۔جہاں دنیا بھر میں مسلمان انفرادی و اجتماعی طور پر ہر مشکل کی گھڑی میں اللہ کی راہ میں مال خرچ کرتے ہیں۔
باکسر عامر خان فاؤنڈیشن و ہیومین اپیل فاؤنڈیشن نے انسانیت کی خدمت کرنے کا بھی بیڑا اٹھا رکھا ھے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ ھم نہ صرف برطانیہ میں ضرورت مندوں کے گھر گھر تقسیم کا عمل جاری رکھیں گئے ۔ہم بہت جلد اسی طرز کا پروجیکٹ پاکستان کے غریب عوام و مستحقین بھی شروع کر رہے ہیں۔انھوں نے دنیا بھر کے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ جسطرح میں ضرورت مندوں کی امداد کے لیے میدان میں نکلا ہوں آپ بھی میرا ساتھ دیں تاکہ ھم ملکر دنیا سے غریبی کا خاتمی کر سکیں۔ آخر میں انھوں نے ان نوجوان بچے اور بچیوں کے علاؤہ مرد و خواتین کو خراج عقیدت پیش کیا جو دن رات خوردونوش کی اشیاء کی پیکنگ و تقسیم کے لیے اپنا قیمتی وقت دے رہے ہیں۔ ہیومین اپیل فاؤنڈیشن کے زمہ داران و متحرک کارکن ظہیر احمد اور نعمان کا کہنا تھا کہ ھماری کوشش ہو گی کہ ہم اس دائرہ کار کو مزید وسعت دیں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند باقی نہ رہ پائے جس تک ہم نہ پہنچ پائیں۔لیکن یہ کام ہم اکیلے نہیں کر سکتے اس کے لیے ہمیں مخیر حضرات کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes