گلوسیسٹر شائر کے ساتھ معاہدہ، پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی انگلش کاؤنٹی کا حصہ بن گئے – Kashmir Link London

گلوسیسٹر شائر کے ساتھ معاہدہ، پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی انگلش کاؤنٹی کا حصہ بن گئے

لندن (مسرت اقبال) پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی انگلش کاؤنٹی کا حصہ بن گئے۔ ان کا گلوسیسٹر شائر کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔ اس سے قبل پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور ظفرگوہر بھی گلوسیسٹر شائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق انگلش کرکٹ کاؤنٹی کے موجودہ سیزن میں فاسٹ باؤلر محمد عامر گلوسیسٹر شائر کی نمائندگی کریں گے۔ اسی ضمن میں محمد عامراور گلوسیسٹر شائر کاونٹی کرکٹ کلب میں آج معاہدہ ہوگاجس کے بعد وہ 22 اپریل کو دبئی سے انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes