جمائما نے ٹیریان کے ہمراہ انسٹا گرام اسٹوری پر بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان کی تصویر شیئر کردی – Kashmir Link London

جمائما نے ٹیریان کے ہمراہ انسٹا گرام اسٹوری پر بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان کی تصویر شیئر کردی

لندن (کشمیر لنک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ، جمائما گولڈاسمتھ نے بیٹوں کے ہمراہ ٹیریان وائٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔ اس سے قبل وہ ٹیریان کی سالگرہ پر اسے اپنی سوتیلی بیٹی بھی کہہ چکی ہیں۔ واضح رہے کہ ٹیریان وائٹ سے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سیتا وائٹ نامی خاتون سے پیدا ہونے والی یہ بچی عمران خان کی بیٹی ہیں۔

جمائما گولڈاسمتھ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کی اسٹوری پر بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان کے ہمراہ ٹیریان وائٹ کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔ اس انسٹا اسٹوری میں یہ تینوں خوشگوار موڈ میں تصویر بنوا رہے ہیں۔جمائما گولڈاسمتھ کا اپنی اس اسٹوری کے کیپشن میں ٹیریان وائٹ کو گھر واپسی پر خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔

سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیریان سے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی ایک خصوصی انسیت ہے۔جمائما نہ صرف ٹیریان کی سالگرہ مناتی ہیں بلکہ وہ اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹیریان کی تصاویر اپنے بچوں کے ساتھ بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes