راچڈیل کونسل میں سینٹ جارجز ڈے کے حوالے سےتقریب، میئر عاصم رشید کی خصوصی شرکت – Kashmir Link London

راچڈیل کونسل میں سینٹ جارجز ڈے کے حوالے سےتقریب، میئر عاصم رشید کی خصوصی شرکت

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) برطانیہ میں سینٹ جارجزکے تاریخی دن پر راچڈیل میں دلکش پریڈ کا انعقاد ہوا جس میں سکاوئس نے سلامی دی مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سینٹ جارجز دن انگلینڈ کی قدیم ترین تاریخ کا حصہ ہے، یہ دن صرف برطانیہ میں ہی نہیں بلکہ بلغاریہ، جارجیہ، پرتگال اور رومانیہ سمیت متعدد ممالک کے تہواروں کا مرکز ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے ہم نے پرچم کشائی بھی کی تھی ہم کمیونٹی کو اکٹھا کر کے اس دن کو شایان شان طریقے سے مناتے ہیں۔

پادری جارجل ہل نے سینٹ جارجز دن کے موقع پر شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا دل شکریہ ادا کیا۔ اسکاؤٹس گروپ کی رکن کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں انہوں نے اسکاؤٹس گروپ میں شامل بچوں سمیت شرکت کی۔ امینڈا رامن کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلے دو برس پریڈ کا انعقاد نہیں ہوا پریڈ کے انعقاد اور مئیر راچڈیل کی شرکت پر اچھا لگا۔ سینٹ جارجز دن کی مناسبت سے پریڈ کا انعقاد اور اسکاؤٹس کی سلامی قوم کے محسنوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی غمازی کرتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes