مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) کرکٹ سیزن کے آغاز پہ ماہ رمضان کے باوجود کھیل کے میدان میلے کا سماں پیش کرنے لگے ۔ گریٹر مانچسٹر امیچر کرکٹ لیگ کے تحت کشمیر کرکٹ کلب اور ان ٹائم کرکٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کشمیر کرکٹ کلب نے میچ باآسانی پانچ وکٹوں سے جیت لیا ۔
اس موقع پر گریٹر مانچسٹر امیچر کرکٹ لیگ کے سابق چیئرمین عدنان غضنفر نے کہا کہ کرکٹ سیزن کا آغاز اچھا ہوا ہم میچ جیتے امید ہے اس تسلسل کو جاری رکھیں گے اور کرکٹ سیزن اچھا رہے گا ۔ طراب نقوی کا کہنا تھا کہ ہم کئ برسوں سے کوشش کر رہے ہیں کہ نوجوان کو کھیل کے میدان میں موقع دیا جائے تاکہ انکی ذہنی ،جسمانی اور روح کی بالیدگی ہو اور بری صحبت کا شکار نہ ہوں ۔شہزاد کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے ہم ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست و توانا رہتے ہیں دونوں ٹیموں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
محسن کا کہنا تھا کہ کرکٹ سیزن کے آغاز پر موسم انتہائی خوش گوار ہے لیگ میں کھیلنے والی تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔ کشمیر کرکٹ کلب نے ان ٹائم کرکٹ کلب کو بآسانی پانچ وکٹوں سے شکست دیکر فتح اپنے نام کی .گریٹر مانچسٹر امیچر کرکٹ لیگ ذہنی و جسمانی صحت مند سرگرمیوں کے لیے نمایاں کردار ادا کرنے میں پیش پیش ہے۔