لندن(مونا بیگ)عروج آفتاب کے بعد اب ایک اور پاکستانی گلوکارہ مہک علی کی تصویر نیویارک میں’ٹائمز سکوائر‘ پر آویزاں کردی گئی ہے۔
گریمی ایوارڈ جیتنے والی عروج آفتاب کے بعد اس مہینے پاکستانی گلوکارہ مہک علی کی تصویر کو ٹائمز سکوائر بل بورڈ پر آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے کی’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پرآویزاں کیا گیا ہے۔
Tears or Joy 🥹
— Mehak Ali 🇵🇰 (@mehak_official) April 22, 2022
From Nankana Sahib
to Times Square New York
My billboard at Times Square
Representing Pakistani Music Globally
Spotify : https://t.co/HLKV3wcDdA
YouTube : https://t.co/X20gYDvyEY pic.twitter.com/QTZ5svygxD
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گلوکارہ مہک علی نے کہا کہ میں ننکانہ صاحب سے نیو یارک سٹی تک جا پہنچی جس پر آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل رہے ہیں۔ آج میں پاکستانی میوزک کو عالمی سطح پر پیش کررہی ہوں۔
مشہورومعروف اسٹریمنگ سروس اسپوٹیفائی کی پاکستانی خواتین کی تصاویر ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کرنے کا مقصد خواتین تخلیق کاروں کو عالمی برادری کے سامنے اپنا کام سامنے لانے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
اسپوٹیفائی پر حمد و نعت، صوفیانہ کلام اور تلاوتِ قرآنِ پاک پر مشتمل کیٹگری رمضان ڈیسٹی نیشن بھی پیش کی جارہی ہے جسے پاکستانی سامعین کے حوالے سے اپڈیٹ کردیا گیا۔ رواں ماہ گلوکارہ مہک علی کا انتخاب بھی اسی مقصد سے کیا گیا۔