عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے اندر اور باہرغنڈہ گردی کررہے ہیں، مسلم لیگ ن ناروے – Kashmir Link London

عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے اندر اور باہرغنڈہ گردی کررہے ہیں، مسلم لیگ ن ناروے

اوسلو( کشمیر لنک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کے صدر شاہد تنویر نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ افطار پارٹی میں سیاسی، سماجی رہنماؤں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کےچیف آرگنائزرنزیرخالد بٹ، پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے صدر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، پاک ناروے فورم کے صدرچوہدری وسیم شہزاد، نائب صدر چوہدری قمر عباس ٹوانہ اوردیگر نےشرکت کی۔ شاہد تنویر نے افطار پارٹی میں آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کے صدر شاہد تنویر نے عمران خان کو فارن فنڈنگ کا مجرم قرار دیتے ہو ئے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے اندر اور باہر غنڈہ گردی کررہے ہیں اور لاکھوں ڈالرز، پائونڈز اور اربوں روپے کی کمائی کا حساب نہیں دے ر ہے اگر عدالت حکم دے تو سازش،پارلیمنٹ عدم اعتماد کرے تو سازش ، فارن فنڈنگ پکڑی جائے تو سازش ،اسٹیٹ بینک کے ناقابل تردید ثبوت نے فارن فنڈنگ کی سازش بے نقاب کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کو چاہئے اب فیصلہ دے ،عدالتوں کو الیکشن کمیشن سے غنڈہ گردی کرنے والوں کا نوٹس لینا چاہئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes