بلدیاتی انتخابات 2022میں برطانوی حکمراں جماعت سینکڑوں نشستوں سے محروم – Kashmir Link London

بلدیاتی انتخابات 2022میں برطانوی حکمراں جماعت سینکڑوں نشستوں سے محروم

لندن (عدیل خان) برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی سیکڑوں نشستوں سے محروم ہوگئی جبکہ لبرل ڈیموکریٹس کی سیٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق برمنگھم میں لیبر پارٹی کی اکثریت برقرار ہے، بریڈفورڈ میں بھی لیبر پارٹی نے میدان مار لیا، اسکاٹ لینڈ میں انس سرور کی قیادت میں لیبر تیسرے سے دوسرے نمبر پر آگئی۔رپورٹس کے مطابق برطانیہ بھر میں کئی خواتین سمیت سیکڑوں پاکستانی بھی کونسلر منتخب ہوئے ہیں۔

مانچسٹر کے علاقے اولڈھم سے لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد لیڈر آف کونسل اولڈھم عروج شاہ اپنی نشست کا دفاع نہ کرسکیں، انہیں چاڈرٹن ساؤتھ وارڈ میں کنزرویٹو نے شکست دی۔ میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کورونا پابندیوں سے آزادی کے بعد پہلی بار لوگ ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ لندن سے متعدد پاکستنی کمیونٹی رہنما کونسلر بننے میں کامیاب ہوگئے جن میں سابق صدر یوکے پی سی سی آئی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، چیئرمین پاکستان سنٹر طارق ڈار، افضل اکرم، سالیسٹر معظم سندھو، قیصر عباس، آصف ساہی و دیگر شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes