عزم و ہمت کا نمونہ، برطانیہ کی پہلی باحجاب فائر فائٹرعروسہ ارشد کیلئے انسپائریشن ایوارڈ – Kashmir Link London

عزم و ہمت کا نمونہ، برطانیہ کی پہلی باحجاب فائر فائٹرعروسہ ارشد کیلئے انسپائریشن ایوارڈ

لندن (کشمیر لنک نیوز) ناٹنگھم شائر کی باحجاب فائر فائٹر عروسہ ارشد نے انسپائریشن ایوارڈ جیت لیا۔ وہ برطانیہ کی پہلی حجاب پہننے والی فائر فائٹر ہے۔ ایک تقریب میں یہ اعتراف کیا گیا کہ وہ نوجوانوں کیلئے متاثر کن ہیں۔ عروسہ ارشد ویسٹ بریڈ فورڈ فائر سٹیشن میں تعینات ہیں۔ عروسہ کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ جیتنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

عروسہ ارشد نے2019میں پہلی بار ناٹنگھم شائر فائر اینڈ ریسکیو سروس میں بطور اپرنٹس شمولیت اختیار کی تھی۔ فائر سروس ایوارڈز میں27سالہ عروسہ ارشد کو ینگ پرسن رول ماڈل ایوارڈ ان دی ویمن کیلئے فاتح قرار دیا گیا۔ تمام فاتحین کیلئے ایوارڈز کی تقریب10جون کو منعقد کی جائے گی۔ مس عروسہ ارشد نے کہا کہ یہ ایوارڈ جیتنا ایک ایک اعزاز کی بات ہے۔ میں اس ایوارڈ کے جیتنے پر خوشی سے مغلوب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ چیز نہیں ہے جس کیلئے میں نے خود کو تیار کیا تھا۔ میں صرف فائر فائٹر بن کر اپنے خواب کو حاصل کرنا چاہتی تھی۔ چیف فائر آفیسر ناٹنگھم شائر فائر اینڈ ریسکیو سروس کریگ پارکن نے کہا کہ عروسہ ایک لاجواب فائر فائٹر ہے اور اس کی کہانی سنانے کے قابل ہے۔ اس نے اب دنیا بھر کے نوجوانوں کو امید دی ہے کہ چاہے وہ کوئی بھی ہوں، اپنے فائر فائٹر بننے کے خوابوں کو پورا کر سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes