شہزادہ ولیم کی دستاویزی فلم ارتھ شاٹ پرائز نے برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بافٹا) اپنے نام کرلیا – Kashmir Link London

شہزادہ ولیم کی دستاویزی فلم ارتھ شاٹ پرائز نے برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بافٹا) اپنے نام کرلیا

لندن (عدیل خان) ڈیوک آف کیمبرج، شہزادہ ولیم کے ارتھ شاٹ پرائز نے لائیو ایونٹ کے لیے برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بافٹا) اپنے نام کرلیا ہے۔ ڈیوک آف کیمبرج، شہزادہ ولیم نے بافتا ایوارڈ جیتنے کے بعد مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹیم کےلیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ’آج رات بافٹا ایوارڈ گھر لانے پر مجھے ارتھ شاٹ پرائز کے پیچھےکام کرنے والی اپنی پوری ٹیم پر فخر ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ’آپ سب کے ساتھ کام کرنا خوشی کی بات ہے۔‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ’یہ اعزاز پوری دنیا میں متاثر کن، پائیدار لائیو ایونٹس کے لیے اعلیٰ مقام رکھتا ہے اور اب ہمیں 2022 میں اس کے امریکا میں ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے ۔‘ خیال رہے کہ دوسرا ارتھ شاٹ پرائز اس سال کے آخر میں امریکا میں ہوگا۔

ارتھ شاٹ پرائز رائل فاؤنڈیشن کی طرف سے ماحولیاتی بہتری کے لیے کام کرنے والےافراد کو ہر سال دیا جاتا ہے ۔یہ پرائز پانچ فاتحین کو دیا جاتا ہے جن کی کارکردگی سب سے زیادہ اچھی ہو۔ اس پرائز کو پہلی بار 2021 میں دیا گیا تھا اور اسے رائل فاؤنڈیشن کی طرف سے 2030 تک ہر سال دیے جانے کا ارادہ ہے۔ اس پرائز میں ہر فاتح کو اپنا ماحولیاتی بہتری کے لیے کام جاری رکھنے کے لیے 1 ملین یوروکی گرانٹ ملتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes