ارب پتی عیسیٰ برادرزمیک کولز کی انتظامی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اسے کامیاب بنانے کیلئے متحرک – Kashmir Link London

ارب پتی عیسیٰ برادرزمیک کولز کی انتظامی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اسے کامیاب بنانے کیلئے متحرک

لندن (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ کے ارب پتی مسلمان عیسیٰ بر ادرز میک کولز کی انتظامی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد کنویننس چین کو بچانے کے لئے متحرک ہیں۔ پی ڈبلیو سی کمپنی ایڈمنسٹریٹر بننے کے لئے تیار ہیں۔ میک کولز کی طرف سے اپنے ملازمین کو لکھے گئے خط میں، جسے بی بی سی نے دیکھا، فرم نے کہا کہ اسے امید ہے کہ تمام عملہ نئے مالک کو منتقل ہو جائے گا۔ میک کولز اس وقت اپنے 1100 اسٹورز میں 16000 افراد کو ملازمت فراہم کر رہی ہے۔ عیسیٰ برادرز سپر مارکیٹ چین ایسدا کے بھی شریک مالک ہیں جبکہ ای جی گروپ برطانیہ، آئرلینڈ، یورپ، آسٹریلیا اور امریکہ میں ہزاروں پیٹرول اسٹیشنز اور کنویننس شاپس کا مالک ہے۔ صبح جب عدالتیں دوبارہ کھلیں گی تو اکاؤنٹنسی فرم پی ڈبلیو سی کو ایڈمنسٹریٹر کے طور پر مقرر کئے جانے کی توقع ہے کیونکہ کوئی بھی فروخت تب ہی مکمل ہو سکتی ہے جب منتظمین کا باقاعدہ تقرر ہو جائے۔

قبل ازیں ایک بیان میں میک کولز نے کہا ہے کہ پی ڈبلیو سی جلد سے جلد خریدار کی تلاش کا ارادہ رکھتی ہے۔ سکاٹش فٹ بالر کی کارنر شاپ کنگ میک کولز کی کنویننس اسٹور چین تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، یہ بات اس وقت سامنے آئی جب سپر مارکیٹ چین موریسن نے چین کو محفوظ رکھنے کی کوشش کے لئے ایک ریسکیو ڈیل کی تجویز پیش کی۔ تاہم قرض دہندگان نے اسے مسترد کر دیا، موریسن پہلے سے ہی میک کولز کے ساتھ شراکت میں ہے، جو موریسن کے 200سے زیادہ ڈیلی کنویننس سٹورز چلاتا ہے۔ میک کولز نے کہا ہے کہ موریسن کے ساتھ بات چیت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اس کے قرض دہندگان نے واضح کر دیا تھا کہ وہ کسی ایسے نتیجے پر نہیں پہنچیں گے جو ان کے لئے قابل قبول ہو۔

میک کولز نے کہا کہ قرض دہندگان کے تحفظ، کاروبار کے مستقبل کو محفوظ رکھنے اور ملازمین کے مفادات کے تحفظ کے لئے بورڈ کو افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کمپنی کو انتظامیہ کے تحت رکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔ موریسن نے اسے انتہائی مایوس کن، نقصان دہ اور غیر ضروری نتیجہ قرار دیا۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ایک تجویز پیش کی تھی، جس سے آج کے اس اعلان سے بچا جا سکتا تھا کہ زیادہ تر ملازمتوں اور اسٹورز کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ پنشنرز اور قرض دہندگان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لئے میک کولز کو انتظامیہ کے ماتحت کیا جا رہا ہے۔ موریسن اور میک کولز نے پانچ سال پہلے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے، جس میں موریسن کو دوبارہ لائونچ کیا گیا جوکہ برانڈ سمیت گروسری کی مصنوعات کے لئے کنویننس اسٹور چین کی واحد فراہم کنندہ تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes