عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا پیغام امن، پڑوسیوں کے حقوق پر حدیثِ مبارکہ شیئر کردی

لندن (عمران راجہ) برطانوی پروڈیوسر و اسکرین رائٹر، سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پڑوسیوں کے حقوق پر حدیثِ مبارکہ شیئر کردی۔جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف اسلامک اسکالر، امام شیخ ابراہیم موگرہ کے پڑوسیوں کے حقوق پر بیان دیتے ویڈیو شیئر کی۔

جمائما گولڈ اسمتھ کا اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں بتانا ہے کہ ’بین المذاہب پر کام کرنے کے لیے اعزاز یافتہ امام شیخ ابراہیم موگرہ رمضان کے اختتام پر مقامی چرچ میں ایک خطبہ دے رہے ہیں۔‘جمائما کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں شیخ ابراہیم موگرہ کو پڑوسیوں کی حفاظت اور اس کی اہمیت سے متعلق بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے بھی اس ٹوئٹ میں پڑوسیوں کے حقوق پر حدیثِ مبارکہ لکھی گئی کہ: ’نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’وہ ہم میں سے نہیں ہے (یعنی مسلمان نہیں ہے) جس کا پڑوسی اُس کے ہاتھ اور زبان کے نقصان سے محفوظ نہ ہو۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں