فلمی دنیا میں بزنس کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم اواتار کا دوسرا حصہ ریلیز کیلئے تیار – Kashmir Link London

فلمی دنیا میں بزنس کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم اواتار کا دوسرا حصہ ریلیز کیلئے تیار

لندن (مونا بیگ) دنیا بھر میں مقبولیت اور بزنس کے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم اواتار کا دوسرا حصہ تیرہ سال بعد ریلیز کیلئے تیار کرلیا گیا۔ 2009 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ‘اواتار’ یاد ہے جس نے سب سے زیادہ بزنس کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اب 13 سال بعد ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی اس فلم اس کےدوسرا حصے یا سیکوئل اواتار 2: دی وے آف واٹر کا پہلا ٹریلر جاری کردیا ہے۔

یہ ٹریلر اپریل کے آخر میں ایک ایونٹ اور پھر ڈاکٹر اسٹرینج ان دی ملٹی ورس آف میڈ نس کی اسکریننگ کے دوران دکھایا گیا تھا۔ اب اسے آن لائن جاری کردیا گیا ہے اور دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ جیمز کیمرون ایک بار پھر لوگوں کو دنگ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے اواتار 2 کی زیادہ تر عکسبندی زیرآب ہوئی ہے۔ اواتار 2 کو 16 دسمبر 2022 کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا جس میں سام ورتھنگٹن، زوئی سلڈانا، گیووانی ریبیس اور سیگورنی ویور ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے جبکہ کیٹ ونسلیٹ سمیت کئی نئے اداکاروں کی آمد بھی ہوگی۔

ریکارڈ کے مطابق قریب 10 سال تک سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا ریکارڈ اواتار کے نام رہا تھا جو 2019 میں ایوینجرز اینڈ گیم نے توڑا۔مگر مارچ 2021 میں اواتار کو چین میں دوبارہ ریلیز کیا گیا اور اس نے ایک بار پھر سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔فلم کی کامیابی کے بعد جیمز کیمرون نے اس کے 5 سیکوئلز پر کام کرنے کا اعلان کیا تھا مگر مختلف وجوہات کے باعث 13 سال بعد پہلا سیکوئل ریلیز کیا جارہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes