برطانیہ کا سعودی اور بحرینی شہریوں کیلئے ای ویزہ سہولت کا اعلان، یکم جون سے آغاز ہوگا – Kashmir Link London

برطانیہ کا سعودی اور بحرینی شہریوں کیلئے ای ویزہ سہولت کا اعلان، یکم جون سے آغاز ہوگا

لندن (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ نے یکم جون سےسعودی شہریوں کیلئے ای ویز اجاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں برطانوی سفیر نیل کرومپٹن نے گزشتہ روز ای ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا۔ برطانوی سفیر نیل کرومپٹن کے مطابق سعودی شہری الیکٹرانک ویزا کے لیے اب آن لائن درخواست بھی دے سکیں گے۔ واضع رہے گزشتہ سال کورونا کا زور ہونے کی وجہ سے برطانیہ کی سیاحت کی صنعت بھی بری طرح وزال پذیر رہی جسے مستحکم کرنے کیطرف کہ پہلا قدم ہے۔

برطانوی سفیر کا کہنا ہے کہ ای ویزا 6 ماہ قیام کے لیے کار آمد ہوگا۔نیل کرومپٹن کے مطابق ای ویزا اقدام دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی جانب سے بحرین کے شہریوں کو بھی یکم جون سے ای ویزا فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اور امید کی جارہی ہے کہ کامیابی کی صورت میں ای ویزہ کی سہولت کا دائرہ کار دیگر ممالک کی طرف بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes